10 اگست 2014 - 21:46
شام میں اہل سنت کے مردوں کا قتل عام، عراق میں ایزدی برادری کے افراد زندہ درگور+ تصاویر

عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تکفیری گروہ داعش نے عراق کے شمالی علاقے میں بسنے والی ایزدی برادری کے پانچ سو افراد کو قتل کر دیا ہے جبکہ بعض کو زندہ زندہ درگور کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے علاقے دیر الزور میں تکفیری گروہوں نے اہل سنت کے ۱۹ افراد کو دردناک طریقے سے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے جب کہ  بعض افراد کو سولی پر چڑھا کر موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
ادھر عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تکفیری گروہ داعش نے عراق کے شمالی علاقے میں بسنے والی ایزدی برادری کے پانچ سو افراد کو قتل کر دیا ہے جبکہ بعض کو زندہ زندہ درگور کیا ہے۔
عراق کے ادارہ انسانی حقوق کے سربراہ محمد شیا السودانی نے کہا ہے کہ ان کے پاس کچھ ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ داعشیوں نے ایزدی برادری کے بعض لوگوں کو زندہ درگور کیا ہے جن میں بعض عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے تین سو عورتوں کو اپنی کنیزیں میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش نامی تکفیری قوم کا کسی مذہب و ملت سے تعلق نہیں ہے ان کی نگاہ نہ اہل تسنن کی کوئی تمیز ہے نہ تشیع یا کسی دوسرے فرقے کی اس قوم کو صرف ایک ہی کام میں مزہ آتا ہے اور وہ انسان کشی میں جبکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں یا خاموش تماشائی ہیں یا قاتلوں کی حمایت کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲